سونے کا ریٹ گر گیا

Mar 06, 2023 | 17:39:PM

(24نیوز)ڈالر سستا ہونے پر سونے کا ریٹ بھی کم ہو گیا،عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کمی سے 1849 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ 
ایک تولہ سونا 2 ہزار روپے سستاہوکر 1 لاکھ 98 ہزار روپے کا ہوگیا،10گرام سونا 1715 روپے کمی سے 1 لاکھ 69 ہزار 753 روپے کا ہوگیا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 2140 روپے پر برقرار رہی۔

دوسری جانب  انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے، گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 6 روپے 63 پیسے کم ہوا اور ایک ڈالر 278 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے اور کاروبار کے آغاز پر ڈالر 4 روپے 46 پیسے سستا ہوا ہے۔

 انٹربینک میں اس وقت ایک امریکی ڈالر کی قیمت 274 روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عید پر سرکاری ملازمین کو کتنی چھٹیاں ہونگی؟ بڑی خبر آگئی

مزیدخبریں