انتہا پسند مودی کی بے حسی، فوجی جوانوں کی بیواوٗں پر ڈنڈے برسا دیئے

Mar 06, 2023 | 18:22:PM

(24 نیوز ) انتہا پسند مودی نے  فوجی جوانوں کی بیواوں کو بھی نہ بخشا ، بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق مُودی سرکار میں بھارت کی خاطر جان دینے والوں کے لواحقین ذلیل و خوار ہو رہے ہیں، مُودی سرکار کے ہاتھوں پلوامہ میں مرنے والوں کے خاندانوں کی بے حُرمتی کی جا رہی ہے۔ 

مودی حکومت کےخود ساختہ پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی بیواوں کی جانب سے جے پور میں گزشتہ  5 روز سے احتجا ج جاری ہے، فوجی جوانوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ 4سال گزر چکے لیکن مودی حکومت نے اب تک ان سے کیے وعدے پورے نہیں کیے ، نہ تو مالی مدد کی گئی ہے اور نہ ہی اہلخانہ کو سرکاری نوکری فراہم کی گئی ہے ۔

ہٹلر مودی کیخلاف بولنے  کی پاداش میں راجستھان پولیس نے  اپنے ہی فوجی جوانوں کی بیواوں پر ڈنڈے برساد یئے جس پر  احتجاج کے شرکا نے خودکشی کی دھمکی دی ہے ۔

مزیدخبریں