دونوں ٹیمز ایک جیسی،نہ اچھی بیٹنگ ہے نہ بالنگ، سلیم ملک

Mar 06, 2023 | 18:39:PM

(24 نیوز )’’ پی ایس ایل‘‘ ہنگامہ میں سابق قومی کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز دونوں ٹیمز ایک جیسی ہی ہیں، نا اچھی بیٹنگ ہے نہ باؤلنگ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 میں آج 22واں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جارہا ہے، دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہیں، جبکہ عماد وسیم اور سرفراز احمد نے جیت پر نظریں جما لیں ہیں۔’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے آج کا میچ بہت مزے کا ہوگا۔ دونوں ٹیمز ایک جیسی ہی ہیں، نا اچھی بیٹنگ ہے نا باؤلنگ، مجھے تو دونوں ٹیمز کی طرف سے کوئی خاص پرفارمنس نہیں آرہی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ دونوں ٹیمز کیلئے کرو یا مرو کی صورتحال ہے، کیونکہ دونوں ٹیمز بہت بری طرح سٹرگل کر رہی ہیں۔

سلیم ملک نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی بات کریں تو عامر کراچی کا واحد اچھا باؤلر ہے جو وکٹس بھی لے رہا ہے اور سکور بھی نہیں دے رہا۔ عامر بہت جان مار رہا اور محنت کر رہا ہےلیکن باقی کی ٹیم ساتھ نہیں دے رہی۔ اس کے علاوہ اس ٹورنامنٹ میں سب سے اچھی پرفارمنس عماد وسیم کی ہے، محمد نواز کی کارکردگی پر بھی کوئی شک نہیں مگر اس ٹورنانٹ کو دیکھا جائے تو جس طرح عماد  نے جان ماری ہے کہ میرے مطابق تو  سب سے بہتر  کارکردگی اسی کی ہے۔

سابق قومی کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تو ویسے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہے، دوسری جانب کراچی کنگرجتنے میچز بچ گئے ہیں اگر وہ سارے جیت جائے تو اس کے آگے جانے کے چانس ہیں۔ اس پی ایس ایل لیگ میں دونوں ٹیمز نے بہت خراب کارکردگی دکھائی ہے، انہیں چاہیے کہ اب اگلی لیگ کے  بارے میں سوچیں اور اس بار ہونے والی غلطیوں سے سبق حاصل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سے محمد عامر اور عماد وسیم نے بہت اچھا کھیلا ہے مگر ٹیم نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ میرے مطابق عماد وسیم نے اس لیگ میں جو پرفارمنس دکھائی ہے اسکے قومی ٹیم میں ہونا چاہیئے۔ محمد نواز بھی بہت اچھا کھلاڑی ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ اس نے بہت سارے میچز جتوائے ہیں مگر اب اس کی پرفارمنس ویسی نہیں ہے اب وہ آوٹ آف فارم ہے، اس لئے میرے خیال میں عماد کو قومی ٹیم میں ضرور موقع دینا چاہیے۔

مزیدخبریں