نجی سکولزمیں کانچ کی بوتلوں میں کولڈ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد

Mar 06, 2023 | 18:56:PM
نجی سکولزمیں کانچ کی بوتلوں میں کولڈ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ سکولز نے سندھ کے نجی سکولوں میں کانچ کی بوتلوں میں کولڈ ڈرنکس پر پابندی عائد کر دی ۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ سکولز نے سندھ کے نجی سکولوں میں کانچ کی بوتلوں میں  کولڈ ڈرنکس کی فروخت پرپابندی عائد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ 

نوٹیفیکیشن ماڈل کالونی کے نجی سکول میں کولڈ ڈرنک کی بوتل کے شیشے سے طالب علم کی موت کے بعد جاری کیا گیا،  نو ٹیفیکیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ گیس کی وجہ سے  پھٹنے پر کانچ کی بوتل کسی کو بھی تقصان پہنچا سکتی ہے۔ 

مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ اور طالبات پر حجاب کی پابندی لازم قرار

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا کہ اسکولوں میں کانچ کی بوتلوں میں کولڈ ڈرنک کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی اور حکم کی خلاف ورزی کرنے پر اسکولوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔