انتخابات کی تاریخ کا معاملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیدیا

کیپشن: گورنر خیبرپختونخوا غلام علی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز) گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے صوبے میں انتخابات کی تاریخ کیلئے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیدیا ۔
گورنر خیبرپختونخواغلام علی نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کو 7 یا 8 مارچ کو الیکشن تاریخ پر مشاورت کیلئے بلا لیا ہے ، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیا ہے ، سپریم کورٹ کے احکامات پر من وعن عمل درآمد کیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، حج پالیسی 2023 کی منظوری