بجلی صارفین پر3روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج لگانے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آئی ایم ایف کی ایک بڑی شرط پوری ہوگئی،نیپرا نے بجلی صارفین پر3روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج لگانے کی منظوری دیدی۔
نیپرا نے اضافی سرچارج لگانے کی وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرلی ،نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا، نیپرا کاکہناہے کہ یہ سرچارج صارفین سے مارچ سے جون 2023 کے دوران وصول کیا جائے گا ،مجموعی سرچارج بڑھ کر 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائےگا ۔
اس وقت بجلی صارفین پہلے ہی43 پیسے فی یونٹ سرچارج ادا کررہے ہیں ،سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
جون2023 تک بجلی صارفین سے تقریبا 76 ارب روپے اضافی وصول کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے راجن پور کا الیکشن مقبولیت نہیں، مہنگائی کی وجہ سے جیتا، آصف زرداری