ورچوئل مذاکرات ، آئی ایم ایف نے پاکستا ن کے فیصلوں پر اطمینان کااظہار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے حکام کے درمیان ورچوئل مذاکرات ،آئی ایم ایف نے پاکستان کے کئے گئے فیصلوں پر اطمینان کا اظہار کردیا ۔
ذرائع کاکہناہے کہ سٹیٹ بینک نے جون تک پاکستان کو 10 ارب ڈالر کی فنڈنگ سے آگاہ کردیا،پہلی بار تمام اہداف کے حصول پر آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ سامنے نہیں آیا ۔
ذرائع وزارت خزانہ کاکہناتھا کہ پاکستان کافی ڈور مور کر چکا ہے کوئی ایسی شرط نہیں جس پر عملدرآمد نہ ہو ا ہو،پاکستان کا موقف ہے کہ آئی ایم ایف کے سٹاف لیول معاہدے سے قبل پیشگی اہداف بھی حاصل کرچکے ہے،پاکستان نے آئی ایم ایف کو سٹاف لیول معاہدہ جلد سے جلد کرنے پر اصرار کیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کاکہناتھا کہ چین کے قرض کے رول اوور نے زرمبادلہ ذخائر بہتر کردیئے،مزید رقم 800 ملین ڈالر مارچ میں آ جائے گی ،ذرائع کا کہناہے کہ زرمبادلہ ذخائر بہتر ہونے سے آئی ایم ایف کی آخری پیشگی شرط بھی پوری ہو گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی پیپلزپارٹی میں شامل