نیند میں موت، دو دن تک بیٹا ماں کو سویا ہوا سمجھتا رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ریاست کرناٹکا میں ایک خاتون کی موت پر اس کا 11سالہ بچہ 2روز تک اسے سویا ہوا سمجھتا رہا۔
بنگلورو کے علاقے آر ٹی نگر میں 45سالہ انما اپنے11 سال کے بچے کےساتھ رہتی تھی،خاتون کا شوہزبھی ایک سال پہلے انتقال کرگیا تھا، جس کے بعد انما نے گھریلو ملازمتیں کرکے اپنے بچے کی پرورش کا فیصلہ کیا۔انما کی کچھ دنوں سے طبیعت خراب تھی، 28 فروری کی صبح بچہ اٹھا تو اس نے دیکھا کہ اس کی ماں سو رہی ہے۔ اس لئے وہ سکول چلا گیا، درحقیقت اس کی ماں کی رات کو سوتے میں موت ہوگئی تھی،بچہ اپنی ماں کی موت کو نیند سمجھ کر سکول سے گھر آیا تو دیکھا ماں ویسے ہی پڑی ہے، اس نے اپنے دوست کے گھر کھانا کھایا اور شام کو کھیل کود کر گھر لوٹا، پھر وہ بستر پر چلا گیا اور اگلے دو دنوں تک یہ معمول جاری رکھا ۔
2روز تک انما کو نا دیکھ کر پڑوسیوں کو تشویش ہوئی، اس نے بچے سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ اس کی ماں اس سے ناراض تھی، اس لئے اس نے اس سے دو دن بات ہی نہیں کی،پڑوسیوں کو تشویش بڑھی تو گھر میں گئے ، وہاں دیکھا کہ انما تو مر چکی ہے، انما کی لاش ہسپتال پہنچائی گئی تو معلوم ہوا کہ اس کی موت خون میں شوگر کی مقدار کی کمی اور بلڈ پریشر کی وجہ سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی پیپلزپارٹی میں شامل