مکیش امبانی کی چھوٹی بہو ’رادھیکا مرچنٹ‘ کتنی دولت مند،کس خاندان سے تعلق ہے؟

Mar 06, 2024 | 00:10:AM

(ویب ڈیسک) بھارت کے امیر ترین امبانی خاندان کے بارے میں تو آپ بھی جانتے ہوں گے لیکن ریلائنس انڈسٹریز کے سربراہ مکیش ابنانی کے بیٹے آننت امبانی کی ہونے والی اہلیہ رادھیکا مرچنٹ کے حوالے سے اکثر افراد کے ذہنوں میں تجسس پایا جاتا ہے کہ وہ کون ہیں اور انڈیا کے کس خاندان سے تعلق رکھتی ہیں؟

سوشل میڈیا پر آننت اور رادھیکا کی منگنی کے وقت بھی کافی ہنگامہ ہوا تھا اس وقت بھی صارفین کی جانب سے رادھیکا کو ’گولڈ ڈگر‘ کہا گیا اور آننت کو ’باڈی شیم‘ کیا گیا، تاہم اکثر لوگ یہ نہیں جانتے کہ رادھیکا مرچنٹ کون ہیں اور اننت امبانی صحت کی کن مشکلات سے دوچار رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اب میٹرو ٹرین پانی کے اندر بھی چلے گی

رادھیکا مرچنٹ فارماسوٹیکل کمپنی ’انکور ہیلتھ کیئر‘ کے مالک ویرن مرچنٹ کی بیٹی ہیں، ویرن مرچنٹ کے بارے میں عام معلومات دستیابی نہ ہونے کے برابر ہے اور وہ عموماً اپنی ذاتی معلومات شیئر بھی نہیں کرتے لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق اُن کے اثاثوں کی کل مالیت 750 کروڑ بھارتی روپے کے قریب ہے۔
مرچنٹ خاندان بھارتی فارماسوٹیکل انڈسٹری میں ایک بڑی کمپنی تصور کی جاتی ہے، گذشتہ کئی سالوں سے آننت اور رادھیکا کی نسبت طے ہے، آننت 28 سال کے ہیں جبکہ رادھیکا 29 برس کی، رادھیکا نے مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی اور بڑے بیٹے آکاش امبانی دونوں کی شادیوں میں بھی شرکت کی تھی۔
رادھیکا مرچنٹ کا تعلق گجرات سے ہے لیکن وہ کئی سالوں سے ممبئی میں رہائش پزیر ہیں، انہوں نے ممبئی کے معروف سکول کیتھڈرل اینڈ کینن سکول کے ساتھ ساتھ ایکول مونڈیالے ورلڈ سکول سے بھی تعلیم حاصل کی، ممبئی سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد رادھیکا نے مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکی شہر نیویارک کا رُخ کیا نیو یارک یونیورسٹی سے سیاست اور معاشیات میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔
رادھیکا اپنے والد کی کمپنی ’انکور ہیلتھ کیئر‘ کے بورڈ ممبرز میں بھی شامل ہیں، بزنس کے علاوہ رادھیکا کو جانوروں کے فلاحی پروگرامز میں کافی دلچسپی ہے، ان سب کے علاوہ وہ باضابطہ طور پر بھرت ناٹیم (ایک قسم کا رقص) ڈانسر ہیں اور انہوں نے اس کی تعلیم گورو بھاونا ٹھکر سے شری نبھا آرٹس میں حاصل کی، رادھیکا کے لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق وہ کاروبار کے علاوہ شہری حقوق، اقتصادیات، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں، دسمبر 2022 میں آننت اور رادھیکا کی راجستھان کے سری ناتھ جی مندر میں منگنی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ صیام کی آمد سے قبل ہی سرکاری ملازمین کو  خوشخبری مل گئی

آننت امبانی نے جام نگر (گجرات) میں اپنی شادی سے قبل منعقد کی گئی اُس تقریب میں کہا کہ ’’جب میں نے رادھیکا کو دیکھا تو میرا دل ایک لمحے کے لیے دھڑکنا بھول گیا، میں 7 سال پہلے اُن سے ملا تھا لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ کل کی بات ہو، میں رادھیکا سے ملاقات کو اپنی 100 فیصد خوش قسمتی سمجھتا ہوں‘‘۔ وہ اپنی اس چکا چوند کے باعث پوری دنیا میں زیرِ بحث ہے۔
واضح رہے کہ شادی سے پہلے کی 3 روزہ تقریب میں مائیکروسافٹ کے مالک بل گیٹس، فیس بک کے مالک مارک زکربرگ، معروف گلوکارہ ریحانہ، سابق امرکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ ایوانکا ٹرمپ اور انڈیا کی مقبول شخصیات نے شرکت کی اور ان کی وائرل ویڈیوز اور تصاویر اِس وقت بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

بھارتی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں آننت امبانی کی والدہ نے انکشاف کیا کہ آننت امبانی دمہ (سانس کی بیماری) کا مرض میں مبتلا ہیں جس کے باعث ان کو کافی مقدار میں سٹیرائیڈ دینے پڑے جس کے آفٹر شاکس میں سے ایک ان کے وزن کا بڑھنا ہے۔

مزیدخبریں