مخصوص نشستوں کی تقسیم ، قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کیا بنی ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق 334 نشستوں کی نئی پارٹی پوزیشن کے مطابق مسلم لیگ ن 123 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے، الیکشن 2024 میں مسلم لیگ ن نے 75 جنرل نشستیں سیٹیں جیتیں، مسلم لیگ ن میں 9 آزاد اراکین شامل ہوئے، اسے خواتین کی 34 اور اقلیتوں کی 5 نشستیں ملیں۔
قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 82 ہے۔
پیپلز پارٹی کے ارکان کی مجموعی تعداد 73 ہو گئی ہے، پیپلز پارٹی نے 54 جنرل نشستیں جیتیں، اسے خواتین کی 16 اور اقلیتوں کی 3 نشستیں ملیں ، متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان کی مجموعی تعداد 22 ہے، متحدہ قومی موومنٹ نے17 جنرل نشستیں جیتیں، اسے خواتین کی 4 مخصوص اور ایک اقلیتی نشست ملی ہے، جمیعت علماء اسلام کے ارکان کی مجموعی تعداد 11 ہوگئی، جمیعت نے 6 جنرل نشستیں جیتی ہیں، خواتین کی 4 مخصوص نشستیں اور اقلیت کی 1 نشست حاصل کی ہے،مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد 5 ہے، ق لیگ نے تین جنرل نشستیں جیتیں، ایک آزاد رکن پارٹی میں شامل ہوا، خواتین کی مخصوص نشست 1 ملی، استحکام پاکستان پارٹی کے مجموعی ارکان کی تعداد 4 ہے، اس نے تین جنرل نشستیں جیتیں اور خواتین کی ایک مخصوص نشست حاصل کی۔
مجلس وحدت المسلمین کی ایک نشست ہے، مسلم لیگ ضیا کی بھی1، بلوچستان عوامی پارٹی 1، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل 1، نیشنل پارٹی 1 اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی بھی 1 نشست ہے،اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی تعداد 8 ہے، قومی اسمبلی کے ایک حلقے این اے 8 باجوڑ میں الیکشن نہیں ہوا جب کہ این اے 146 خانیوال کا نوٹیفیکشن رکا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دنیا کی معمر ترین خاتون 117 برس کی ہو گئیں