مریم اورنگزیب وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مریم اورنگزیب کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی معاون مقرر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کو سینئر وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بھی بنایا جا رہا ہے، انہیں جنگلات اور جنگلی حیات کی وزارت بھی دی جا ئے گی، کاظم پیرزادہ کو اریگیشن اور عظمیٰ بخاری کو اطلاعات و نشریات کی وزارت دی جا رہی ہے۔
رانا سکندر حیات کو پرائمری ایجوکیشن، خواجہ عمران نذیر کو پرائمری ہیلتھ، خواجہ سلمان رفیق کو اسپیشلایزڈ ہیلتھ، عاشق کرمانی کو زراعت اور خلیل طاہر سندھو کو انسانی حقوق کی وزارت دی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیش اروڑہ کو اقلیتی امور، فیصل کھوکھر کو اسپورٹس، ذیشان رفیق کو بلدیات، سہیل بھرت کو مواصلات، چودھری شافع حسین کو بزنس اینڈ انڈسٹری اور شیر علی گورچانی کو مائنز اینڈ منرل کی وزارت دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نمبر گیم پوری ہو گئی؟،سابق صدر کی امیدیں ختم؟