خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ تشکیل، گورنر نے سمری پر دستخط کر دیئے

Mar 06, 2024 | 12:16:PM
خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ تشکیل، گورنر نے سمری پر دستخط کر دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔

خیبرپختونخوا کابینہ میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمد عدنان قادری، عاقب اللہ اور محمد سجاد کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مینا خان، فضل شکور بھی صوبائی کابینہ میں شامل ہیں،کے پی حکومت میں 5 مشیروں کی تقرری بھی کر دی گئی ہے، مشیروں میں سید فخر جہان، مزمل اسلم، مشال اعظم اور محمد علی سیف شامل ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے صوبائی کابینہ کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں، صوبائی کابینہ میں شامل وزراء آج شام ساڑھے6 بجے حلف اٹھائیں گے۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی جس میں صوبائی کابینہ کے ارکان کے حوالے سے مشاورت کی گئی تھی۔