"اس فیصلے سے پاکستان ترقی کرسکے گا"،بلاول کا بھٹو صدارتی ریفرنس فیصلے پر ردعمل

Mar 06, 2024 | 12:44:PM
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ کے بھٹو صدارتی ریفرنس رائے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 44 سال کے بعد تاریخ درست ہونے جا رہی ہے،اس فیصلے کے وجہ سے پاکستان ترقی کرسکے گا۔

بھٹو صدارتی ریفرنس کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بلاول نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو صدارتی ریفرنس پر رائے سنا دی ہے، عدالت عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ بھٹو کو آئین کے مطابق مصنفانہ ٹرائل نہیں ملا اور ان کے خلاف مقدمہ قانون کے مطابق نہیں چلایا گیا۔

عدالت نے  یہ تسلیم کیا ہے کہ قائدِ عوام شہید بھٹو کو فیئر ٹرائل نہیں ملا،ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے واضح کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کےلیے فیصلہ سنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:4 ایسے کھانے جو فریج میں رکھنے سے جان لیوا ہو جاتے ہیں

چیئرمین پیپلزپارٹی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور جمہوریت کا مستقبل اس فیصلے سے روشن ہوا،اس فیصلے کے وجہ سے پاکستان ترقی کرسکے گااور عوام انصاف کی امید رکھے بیٹھے تھے،اس فیصلے کے بعد امید رکھتے ہیں ہمارا نظام درست سمت میں چلنا شروع ہو جائے گا، تمام ججز اور وکلا کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  تفصیلی فیصلے کے بعد اپنے وکلاء سے تفصیل سے  بات کرسکوں گا۔