پنجاب اسمبلی: 366 نشستوں کی نئی پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی 

Mar 06, 2024 | 13:39:PM
پنجاب اسمبلی: 366 نشستوں کی نئی پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی میں 366 نشستوں کی نئی پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی۔
مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی میں نشستوں کی مجموعی تعداد 224 ہو گئی،پنجاب اسمبلی میں ن لیگ نے 139 نشستیں جیتیں، 21 آزاد شامل ہوئے، خواتین کی 57 اقلیتوں کی 7 نشستیں ملیں،سنی اتحاد کونسل کے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تعداد 106 ہے۔

پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 16 ہو گئی،پیپلز پارٹی نے 10 نشستیں جیتیں، 1 آزاد شامل ہوا، خواتین کی 4، اقلیتوں کی 1 نشست ملی،ق لیگ کے ارکان کی تعداد 11ہے، 8 نشستیں جیتیں، 3 خواتین کی نشستیں ملیں۔

آئی پی پی کے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تعداد 6ہے،1 نشست جیتی، 3 آزاد شامل ہوئے، خواتین کی 2 نشستیں ملیں،ٹی ایل پی، مسلم لیگ ضیا اور ایم ڈبلیو ایم کی پنجاب اسمبلی میں ایک ایک نشست ہے۔

پنجاب اسمبلی کے ایک حلقے میں الیکشن نہیں ہوا، 4 حلقوں کے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے روک رکھے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں: ڈالر کتنے کا ہو گیا؟،انٹر بینک سے خبر آ گئی