ڈالر پھر مہنگا، کتنے کا ہو گیا ؟ جانیے

Mar 06, 2024 | 17:27:PM

(اشرف خان) معاشی استحکام کی باتیں  صرف باتیں ہی ثابت ، حکومت کی تشکیل کے باوجود روپیہ  گراوٹ کی دلدل سے باہر نہ نکل سکا۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی اونچی  پرواز کم نہ ہو سکی انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید 4 پیسے مہنگا ہوگیا ،ڈالر 279.31 روپے سے بڑھ کر 279.35 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب  پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بھی منفی اختتام دیکھنے میں آیا ، 100 انڈیکس 69 پوانٹس کی کمی سے 65 ہزار 656 کی سطح پر بند ہوا، کاروباری روز کے دوران 18 ارب 29 کروڑ روپے مالیت کے 4 کروڑ 97 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب کابینہ نے حلف اٹھالیا،کس وزیرکو کونساقلمدان ملا ؟جانیے

اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر 5 پیسے کمی سے 282 روپے کا ہوگیا   ،یورو 7 پیسے اضافے سے 304.81 روپے ،برطانوی پاونڈ 44 پیسے اضافے سے 356.69 روپے ،امارتی درہم 2 پیسے کمی سے  76.68 روپے ،سعودی ریال 3 پیسے کمی سے 74.86 روپے   کا ہوگیا۔

مزیدخبریں