(24 نیوز) بہاولپور میں میلہ چنن پیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان ہو گیا، ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق (کل) 7 مارچ بروز جمعرات ضلع بہاولپور میں مقامی تعطیل ہو گی، بہاولپور بورڈ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں عام تعطیل کے موقع پر میٹرک امتحانات کو مستثنی قرار دیا گیا ہے، 7 مارچ کو ہونے والے امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے، جغرافیہ، کمرشل جغرافی، کمپوٹر ہارڈویئر، انوائرمنٹل سٹڈیز اور ہوم اکنامکس کے پرچے معمول کے مطابق ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا روزہ کب ہو گا؟ چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
واضح رہے کہ چنن پیر کا میلہ 7 جمعراتوں پر مشتمل ہوتا ہے اور آخری (کل) جمعرات 7 مارچ کو ہے، اس لئے عام تعطیل کا اعلان کیا گیاہے، چنن پیر کے منفرد میلہ پر مسلمان اور ہندو عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔