خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

Mar 06, 2024 | 20:50:PM
خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
کیپشن: کے پی کے کابینہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد)خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنرہاؤس پشاور میں صوبائی وزراکی تقریب حلف برداری ہوئی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے،صوبائی کابینہ کے 15 ارکان نے بحیثیت صوبائی وزرااپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا،گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبائی وزراسے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
بحیثیت صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں ارشد ایوب خان، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمدعدنان قادری، عاقب اللہ خان، محمدسجاد، مینا خان، فضل شکور، نذیراحمد عباسی، پختون یارخان،آفتاب عالم خان آفریدی، خلیق الرحمن، سید قاسم علی شاہ، فیصل خان ترکئی اور محمد ظاہر شاہ شامل ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبائی وزراکو مبارکبادد ی اوران کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا،تقریب میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،سپیکر صوبائی اسمبلی،چیف سیکرٹری ندیم اسلم چودھری، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈا پور،انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت دیگرسیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بری خبر، فیس میں ہوشربا اضافہ