ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی دوڑ کا راستہ کلیئر

Mar 06, 2024 | 21:19:PM

(24 نیوز ) غداری سمیت متعدد کیسز کا  سامنا کرنے والے  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ صدر  بننے کی خواہش میں حائل اہم رکاوٹ ختم ہو گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق ریپبلکن پارٹی کی صدارتی امیدوار ’نکی ہیلی ‘نے امریکی صدارتی انتخابات 2024 کے لیے امیدوار کے طور پر منتخب ہونے کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے،امریکی میڈیا کے مطابق نکی ہیلی پرائمری ووٹنگ میں 15 ریاستوں میں سے صرف ورمونٹ سے ہی جیت اپنے نام کرسکیں،ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن امیدوار کے طور پر 12 ریاستوں میں جیت رہے ہیں۔

نکی ہیلی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ریپبلکن پارٹی کے امیدوار کے پرائمری الیکشن میں شکست کے بعد صدارتی انتخاب سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا،امریکی صدر جوبائیڈن اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خراٹوں سے کون کونسا عارضہ لگ سکتا ہے؟ماہرین نے خبردار کر دیا

مزیدخبریں