سعودی عرب ؛ڈکیتی و قتل کا جرم ثابت ہونے پر 5 پاکستانیوں کے سر قلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) برادر اسلامی ملک سعودی عرب میں ڈکیتی اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر 5 پاکستانیوں کے سر قلم کر دیئے گئے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ 5 پاکستانیوں نے نجی کمپنی میں ڈکیتی کی تھی اور اس دوران مزاحمت پر بنگلا دیشی چوکیدار ’انیس میاں ‘کو قتل کر دیا ، سیکیورٹی اداروں نے واقعے کی تفتیش کرتے ہوئے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔
عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر 5 پاکستانیوں کو سزائے موت سنائی تھی ، سعودی اپیل کورٹ نے فیصلے کو برقرار رکھا تھا جبکہ سعودی شاہی ایوان نے پانچوں مجرمان کی موت کی سزا کے حتمی فیصلے پر عمل درآمد کی منظوری دی تھی جس پر گزشتہ روز عمل درآمد کرتے ہوئے پانچوں مجرمان کو سزا دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : عام تعطیل کا اعلان