بالی ووڈ میں تخلیقی ماحول ختم ہوگیا: انوراگ کشیپ نے ممبئی چھوڑدیا

فلم نگری سے بیزار اور مایوس ہوچکا، خود کو تحریک دینے کیلیے جنوبی بھارت شفٹ ہوا ہوں

Mar 06, 2025 | 08:57:AM
بالی ووڈ میں تخلیقی ماحول ختم ہوگیا: انوراگ کشیپ نے ممبئی چھوڑدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی فلمساز، ہدایتکار، کہانی کار اور اداکار انوراگ کشیپ نے بالی ووڈ اور ممبئی چھوڑنے کی تصدیق کردی۔

بھارتی میڈیاکے مطابق52 سالہ انوراگ کشیپ نے بالی ووڈ کو زہریلا قراردیتے ہوئے ممبئی چھوڑ کر جنوبی بھارت میں شفٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ میں اب  بنگلور منتقل ہوگیا ہوں۔

انوراگ کشیپ 1998سے بالی ووڈ کاحصہ ہیں اورانہوں ںے اپنی زندگی کے 27 سال اس فلم انڈسٹری کودیئے ہیں۔

انوراگ کشیپ نے کہا ہے کہ میں فلمی لوگوں سے دوررہنا چاہتا ہوں، بالی ووڈ بہت زہریلا ہوگیا ہے، ہر کوئی غیر حقیقی ہدف کے پیچھے بھاگ رہا ہے، ہر کوئی اگلی 500 یا 800 کروڑ کی فلم بنانے کےلیے کوشاں ہے۔

معروف بھارتی فلمساز، ہدایتکار، کہانی کار اور اداکارنے مزید کہا کہ فلم نگری میں تخلیقی ماحول ختم ہوگیا ہے، میں بالی ووڈ سے بیزار اور مایوس ہوچکا ہوں، خود کو تحریک دینے کےلیے جنوبی بھارت شفٹ ہوا ہوں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ میں ساؤتھ کے فلم سازوں سے حسد کرتا ہوں کیونکہ میرے لیے موجودہ حالات میں نئے تجربے کےلیے باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے، نیا تجربہ ایک قیمت مانگتا ہے جبکہ پروڈیوسرز صرف منافع کے بارے میں سوچتے ہیں، وہ پوچھتے ہیں میرا منافع کہاں ہے؟

یہ بھی پڑھیں:بچپن میں میری سالگرہ کیلئے والدین کے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے؛ پرینیتی چوپڑا

انوراگ کشیپ نے کہا کہ فلم بنانے کا مزہ تب کرکرا ہوجاتا ہے جب فلم ساز پوچھتا ہے کہ اسے بناکر فروخت کیسے کریں گے؟ یہی وجہ ہے کہ میں بالی ووڈ چھوڑ رہا ہوں۔