ملک میں موسم سرد رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک میں موسم سرد رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کر دیا۔
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے تاہم ملک کے وسطی،جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنےکا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے،دن کے اوقات میں جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے، مری، گلیات اور گرد و نوا ح میں موسم سرد جبکہ رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں سرد رہنے اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے۔
شہر قائد کا موسم گرم رہے گا،کراچی میں درجہ حرارت میں 2سے 3ڈگری اضافے کا امکان ہے،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 17ویں نمبر پرآ گیا،پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر آ گیا،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 105 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔