کے پی حکومت کی افغانستان وفد بھیجنے کی باتیں غیر سنجیدہ ہیں: فیصل کریم کنڈی

Mar 06, 2025 | 10:52:AM
کے پی حکومت کی افغانستان وفد بھیجنے کی باتیں غیر سنجیدہ ہیں: فیصل کریم کنڈی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کی جانب سے افغانستان میں وفد بھیجنے کی باتوں کو غیر سنجیدہ قرار دیدیا۔

ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعظم پشاور آئیں گے ، کے پی حکومت سنجیدہ نہیں،کے پی حکومت کئی ماہ سے 25 کلومیٹر روڈ نہیں کھول سکی۔

مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی عوام کے وسیع تر مفاد میں مفاہمت کی سیاست جاری رکھے گی، گورنر پنجاب

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کا افغانستان میں وفد بھیجنا غیرسنجیدہ گفتگو ہے، کیا پولیٹیکل فورسز یا پارلیمنٹ کو آن بورڈ لیا گیا؟

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے، ایک قیدی کو مرغے اور جِم کی سہولت ہے، باقی قیدیوں کو یہ سہولت نہیں، بانی پی ٹی آئی کوافطاربھی مل رہا ہے سحری بھی، اگر انہیں روزے کے درمیان میں بھی کچھ چاہیے تو وہ بھی مل سکتا ہے۔