"آف لوڈ کیوں کیا " فیصل جاوید نے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی

Mar 06, 2025 | 11:38:AM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے ایئرپورٹ پر آف لوڈ کرنے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمرہ کے لیے جانا چاہتے ہیں، عدالت نے وزارتِ داخلہ کو نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانےنہیں دیا گیا۔

مزید پڑھیں:آڈیو لیک کیس: علی امین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

درخواست گزار فیصل جاوید کو ایئرپورٹ پر طیارے سے آف لوڈ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فیصل جاوید کو سعودی عرب کی فلائٹ سے آف لوڈ کردیا گیا تھا۔