پیرس فیشن ویک میں اروشی روٹیلا کے لباس پرصارفین کی کڑی تنقید

Mar 06, 2025 | 12:30:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ، رقاصہ اور ماڈل اروشی روٹیلا کے بین الاقوامی فیشن شو میں اپنائے گئے فیشن اسٹائل پر صارفین بھڑک اٹھے ۔

اروشی روٹیلا نے حال ہی میں پیرس میں منعقد ہونے والے فیشن ویک  میں شرکت کی اور ریڈ کارپٹ  بھی انٹری دی۔

اداکارہ کی جانب سےجیسے ہی ایونٹ کی اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈکی گئی تو صارفین کی جانب سے ان کے لباس پر تنقیدشروع ہوگئی۔

اروشی روٹیلا نے ریڈ کارپٹ پر گہرے نیلے رنگ کا ایک گاؤن پہناہواتھا جس پر کوپر رنگ کے پھول بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نادیہ خان تنازع: حبا بخاری اور آریز احمد نے خاموشی توڑ دی

اداکارہ کا لباس دیکھ کر صارفین جہاں ان کی جانب سے ماضی میں دیے گئے بے تکے بیانات کو یاد کر رہے ہیں تووہیں ان کے لباس سے متعلق نقادوں کا کہنا ہے کہ اروشی روٹیلا کا انتخاب تو عرفی جاوید سے بھی برا نکلا۔

مزیدخبریں