پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی صدارت میں اجلاس میں شعبہ صحت سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مراکز صحت میں مریضوں کا تناسب تین گنا تک بڑھ گیا ہے۔
225 آر ایچ سی کی ری ویمپنگ مکمل ہونے کے بعد نئے کلینک میں بدل گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کی نوجوانوں کو تربیتی پروگرامز فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری
مراکز صحت میں بڑے ہسپتالوں کے برابر سہولتیں فراہم کی جائیں گی، یہاں جنرل سرجری، گائنی، تشخیص اور طبی ٹیسٹ کی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔
دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کے بعد نئے کلینک ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔
اجلاس میں صوبے میں ضلع کی سطح پر برن یونٹ، کارڈیک سینٹر اور چلڈرن وارڈ بنانے پر اتفاق ہوا۔
ا جلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں ڈویژنل لیول پر ہر مرض کے علاج کے لیے میڈیکل سٹی بنانے کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 100 فیصد بہتری لانا ہدف ہے۔
سرکاری ہسپتالوں میں صفائی نہ ہونا افسوسناک اور تکلیف دہ امر ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں جدید آلات مرحلہ وار فراہم کررہے ہیں۔