لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبد العزیز نےاستعفیٰ دیدیا

Mar 06, 2025 | 14:14:PM
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبد العزیز نےاستعفیٰ دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبد العزیز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان کو ارسال کر دیا ہے۔

جسٹس چودھری عبد العزیز کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید فرائض سرانجام نہیں دے سکتے،انہوں نے استعفے میں کہا کہ میں نے 2016 میں لاہور ہائیکورٹ کے جج کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور تب سے فرائض انجام دے رہا ہوں۔ اس دوران میں نے تقریباً 40 ہزار کیسز کے فیصلے کئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 206 کے تحت اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔