(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نےدورہ نیوزی لینڈ کے حوالے سے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ٹریننگ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ 7 سے 10 مارچ تک ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گا۔
قومی ٹیم رات نو بجے ایل سی سی اے میں پریکٹس کیا کرے گی، جبکہ 12 مارچ کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔
دورہ نیوزی لینڈ کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم پانچ ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔