افغانستان سے دہشتگردانہ کارروائیاں جاری،ملکی امن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے،آرمی چیف

Stay tuned with 24 News HD Android App

(احمد منصور)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیاں جاری ہیں، غیر ملکی اسلحے کا استعمال واضح ثبوت ہے،پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا،آرمی چیف کا دورہ 4 مارچ کو بنوں چھاؤنی پر ناکام دہشتگرد حملے کے حوالے سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سکیورٹی صورتحال اور جاری آپریشنز پر بریفنگ دی گئی،آرمی چیف نے زخمی فوجیوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ بنوں کا بھی دورہ کیا۔
جنرل عاصم منیر نے جوانوں کے حوصلے اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے ہر قیمت پر دہشتگردی کا سدباب کرے گی۔
آرمی چیف نے معصوم شہریوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت، دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کا اعادہ کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ خواتین، بچوں اور بزرگوں کو نشانہ بنانا خوارج کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، دہشتگردوں کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے،پاک فوج کے سپہ سالار نے کہاکہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیاں جاری ہیں، غیر ملکی اسلحے کا استعمال واضح ثبوت ہے، پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔