وہاب ریاض کی کرکٹ کے میدان میں واپسی، ایک وکٹ حاصل کی، 36 رنز بنائے

کیپشن: تصویر، گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(حافظ شہباز علی )سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کی کرکٹ کے میدان میں واپسی، علی گڑھ گراونڈ پر لاہور گرین کی طرف سے ٹرائل میچ کھیلا۔
وہاب ریاض نے علی گڑھ گراونڈ پر لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے ٹرائل میچ میں شرکت کی۔
وہاب ریاض نے تین اوورز میں 25 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی، نوجوان بلے باز رانا ارسلان، وہاب ریاض کا شکار بنے۔
وہاب ریاض نے یٹنگ کرتے ہوئے تین چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ ان دنوں نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے لاہور کی ٹیموں کی سلیکشن کے لیے ٹرائل میچز کا سلسلہ جاری ہے۔