غلہ منڈی میں لال مرچ 2 ہزار روپےفی من مہنگی ہوگئی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(فراز رحمان) ماہ رمضان میں مصالحہ جات کا استعمال بڑھنے سے لال مرچ مہنگی ہوگئی، غلہ منڈی میں لال مرچ کی قیمت میں 2 ہزار روپے فی من اضافہ ہوگیا۔
غلہ منڈی ملتان میں ہول سیل سطح پر لال مرچ 22 ہزار روپے من سے بڑھ کر 24 ہزار روپے من ہوگئی
تاجروں کا کہنا ہے کہ ہمیں امید تھی کہ لال مرچ سستی ہوگی، ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی وجہ سے اچانک بازار گرم ہوا اور ریٹ میں تیزی آئی،انجمن تاجران غلہ منڈی ملتان کا کہنا ہے کہ یہ تیزی عارضی ہے 15ویں روزے کے بعد ریٹ کم ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور :سفاری چڑیا گھر عوام الناس کی تفریح کیلئےبند کرنے کا فیصلہ