ٹیکسٹائل ملز کے وفد کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

کیپشن: تصویر، گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(وقاص عظیم)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن کے وفد کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔
چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے وزیر خزانہ کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل پر بریفنگ دی۔
انھوں نے بتایا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بھاری ٹیکسز کا سامنا ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مہنگی بجلی اور گیس فراہم کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل سے آگاہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کا معیشت میں اہم کردار ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل کو حل کیا جائے گا، ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔