پی ٹی آئی نے سندھ میں اظہر علی لغاری کواہم ذمہ داری دے دی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے سندھ میں اظہر علی لغاری کواہم ذمہ داری دے دی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے اظہر علی لغاری کو بطور ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سندھ بنایا گیا،مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
قبل ازیں، خیبر پختونخوا میں بھی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی تنظیمیں تحلیل کردی گئیں تھیں،اس حکمت عملی کے حوالے سے صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق بانی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق تنظیمیں تحلیل کی گئی جس کا مقصد حکومت اور پارٹی عہدے الگ کرنا ہے،صوبائی صدر جنید اکبر خان نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکریٹریز کے عہدے فوری طور پر ختم کر دیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان:الیکشن کمیشن نےحلقہ45 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست مسترد کر دی