26نومبر احتجاج،ATC کا توہین آمیز ٹویٹس کرنے پر وکیل صفائی کو توہین عدالت کا نوٹس

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز) انسداد دہثت گردی کورٹ نے تحریک انصاف کے 26نومبر کو کئے گئے احتجاج پر راولپنڈی کےتھانہ نصیر آباد میں درج مقدمہ میں ملزم عامر سالار کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ،جج امجد علی شاہ ن نے عدالت کے خلاف توہین آمیز ٹویٹس کرنے پر وکیل صفائی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی کورٹ کے جج امجد علی شاہ نے نوٹس بینا شاہد ایڈووکیٹ کو جاری کیا ہے، عدالتی نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ ایکس پر کی گئی ٹویٹس حقائق کے منافی ہیں،آپ عدالت کو بدنام کرنے کے لئے جھوٹے الزامات لگائے،آپ نے الزام لگایا کہ آپکے موکل کی ضمانت وکیل صفائی کو سنے بغیر خارج کی گئی،جبکی عدالت نے فیصلہ کیا ہی نہیں تھا،آپ نے عدالت کو طعنہ دیا کہ عدالت کے کوریڈور میں ناانصافی ہو رہی ہے،آپ نے الزام لگایا کہ آرڈر کی کاپی فراہم نہیں کی جا رہی،جبکہ آپ کاپی کے لئے اپلائی ہی نہیں کیا،آپ نے بادی النظر میں توہین عدالت کی ہے، کیوں نہ آپکے خلاف اے ٹے اے کی سیکشن37کے تحت کارروائی کی جائے،آپ توہین عدالت کے نوٹس پر 8مارچ کو جواب داخل کروائیں،ناکامی پر تصور ہو گا کہ آپ کے پاس دفاع میں کچھ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور :سفاری چڑیا گھر 25 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ