کینیڈا کا نیا وزیراعظم کون بنے گا ،فیصلہ اتوار کو ہوگا

کیپشن: کینیڈین پرچم،
Stay tuned with 24 News HD Android App

(محسن الملک)کینیڈا کا نیا وزیراعظم کون بنے گا، فیصلہ اتوار کو ہوگا۔
لبرل پارٹی کی جانب سے نئے وزیراعظم کینیڈاکیلئے مہم عروج پر ہے،وزیراعظم بننے کیلئے 2معاشی تجربہ کار امیدوار سرفہرست ہیں۔
کینیڈاکی سابق وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ اور سابق گورنربینک آف برطانیہ مارک کرنی میں مقابلہ سخت ہے۔لبرل پارٹی سے وزیراعظم کے انتخاب کا اعلان 9 مارچ کو کیا جائے گا ۔
وزیراعظم کینیڈاجسٹن ٹروڈو نے 6 جنوری کو عہدے سے استعفیٰ دیا تھا،کینیڈا کی پارلیمنٹ 24 مارچ تک معطل رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:یورو4.05، برطانوی پاؤنڈ2.46روپے مہنگا ,روپے نے ڈالر کو رگڑالگا دیا