سکولوں کے لیے امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

Mar 06, 2025 | 19:39:PM
سکولوں کے لیے امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
کیپشن: تصویر ، گوگل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر راشد)کراچی میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ سکولوں کے لیے  امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

بورڈ کے آفیشل پورٹل پر امتحانی فارم جمع کرانے کا آغاز 10 مارچ سے ہوگا، جماعت نہم کے انرولمنٹ اور امتحانی فارم جلد جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انرولمنٹ فارم جمع نہ کرانے والے سکولوں کے طلباء کے ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں ہوں گے، کامیاب امتحانی فارم جمع کرانے کے لئے اسکولوں کو آن لائن پورٹل کا استعمال کرنا ہوگا۔

امتحانی فارم کی آخری تاریخ گزرنے سے پہلے فارم جمع کرانے کی اپیل کی گئی، جماعت نہم کے طلباء کے ایڈمٹ کارڈ کے لئے انرولمنٹ فارم ضرور جمع کرانا ہوں گے۔