عید الفطر پر کم از کم 6چھٹیاں ہونے کا امکان

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کی ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی،
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیشتر حصوں میں 30 مارچ کی شام عیدالفطر کا چاند نظر آ جائے گا کیونکہ اس وقت اس کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جو چاند کے نظر آنے کی شرائط کے عین مطابق ہے۔
یوں عیدالفطر کے3 ایام ( پیر تا بدھ ) یعنی 31 مارچ اور یکم و دو اپریل کو عید منائی جائے گی، تاہم تیس روزے پورے ہونے کی صورت میں عید یکم اپریل منگل تا جمعرات منائی جائے گی، اس سے قبل ہفتہ و اتوار کو ویسے ہی سرکاری ملازمین کی چھٹی ہوتی ہے، یوں عید کی کم از کم 6تعطیلات ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کے زخائر میں 2 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کا اضافہ