انڈین باولر محمد شامی سافٹ ڈرنک پینے پر تنقید کی زد میں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)معروف انڈین باولر محمد شامی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں سافٹ ڈرنک پینے پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔
دو مارچ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان گروپ میچ کے دوران محمد شامی سافٹ ڈرنک پیتے ہوئے دکھائی دیے۔
اس معاملے پر آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی کا ایک بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے محمد شامی کو ’مجرم‘ قرار دیا ہے۔
اس سلسلے میں مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی صحت مند، عاقل بالغ مرد یا عورت روزہ نہیں رکھتا ہے تو وہ گناہ عظیم کا ارتکاب کرتا ہے، اور ان سے اس پر خدا کی بارگاہ میں پوچھ گچھ ہوگی۔
ان کا اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ انہوں نے روزے کی حالت میں پانی پیا، ساری دنیا نے دیکھا، ان کی وجہ سے ایک غلط پیغام عوام میں گیا، روزہ نہ رکھ کر انہوں نے گناہ کا ارتکاب کیا، شریعت کی نظر میں وہ مجرم ہیں، وہ خدا کی بارگاہ میں گناہگار ہیں، خدا کے ہاں انہیں جوابدہ ہونا پڑے گا۔