پاکستان بمقابلہ جرمنی،پہلے ہاکی میچ میں میزبان ٹیم کو3 کے مقابلے4 گول سےشکست  

Mar 06, 2025 | 23:09:PM
پاکستان بمقابلہ جرمنی،پہلے ہاکی میچ میں میزبان ٹیم کو3 کے مقابلے4 گول سےشکست  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پاکستان اور جرمنی کی درمیان ہونیوالی جونئیر ہاکی سیریز کےپہلے میچ میں جرمنی نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔ 

رپورٹ کے مطابق پہلے میچ کی فاتح جرمن ہاکی ٹیم کے  کھلاڑی بین ہسباخ نے 2 گول  جبکہ ایلک وان شیورین اور جان ڈامرٹز نے ایک ایک گول اسکور کیا۔پاکستانی ٹیم  کی جانب سے کپتان حنان شاہد، رانا ولید اور حمزہ فیاض نے اسکور کیا۔ اس موقع پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی ، سیکرٹری اولمپیئن رانا مجاہد علی ،سیکرٹری پی او اے خالد محمود میچ دیکھنے کے لیے موجود تھ،ے صدر پنجاب ہاکی اولمپین آصف باجوہ، شہباز سینئر ، خواجہ جنید ، انجم سعید ، مسعود الرحمن نے بھی یہ میچ دیکھا۔

اس کے علاوہ سابق اولمپیئن اختر رسول چوہدری ،عثمان شیخ، ذیشان اشرف، عرفان سیئنر ،سابق اولمپین توقیر ڈار ، خالد حمید ، ایڈیشنل آئی جی موٹر وے علی احمد صابر کیانہ ،ڈی آئی جی سید حشمت کمال، طارق شیخ بھی  میچ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ 

 پاکستان اور جرمنی کی جونئیر ہاکی ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ آٹھ مارچ کو کھیلا جائے گا۔