(24نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)6 کے بقیہ میچز پاکستان میں نہ کروانے کا عندیہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب تک ٹورنامنٹ میں 14 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس کے بعد اس وقت کراچی کنگز اور پشاور زلمی پانچ پانچ میچ کھیلنے کے بعد چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے بھی چار چار میچ کھیلنے کے بعد چھ چھ پوائنٹس ہیں اور ان کی بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن ہے۔کورونا وائرس کی تیسری لہر آنے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز ملتوی کر دیئے گئے تھے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ بقیہ میچز کی تیاریوں زورو شور سے جاری ہیں۔
پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور پی ایس ایل انتظامیہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی) سے رابطہ کیا ،تاہم این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ابھی میچ کروانا ممکن نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹر باؤلنگ کرتے ہوئے انتقال کرگیا