صدر مملکت کا انتخابی اصلاحات پر آرڈیننس لانے کا اعلان، اپوزیشن کو مشاورت کی دعوت

May 06, 2021 | 00:23:AM

(24 نیوز)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے انتخابی اصلاحات پر مشاورت کیلئے اپوزیشن کو ایوان صدر آنے کی دعوت دے دی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپوزیشن کی جماعتوں سے کہا کہ عید کے بعد آپ فورا ً ایوان صدر آجائیں۔ اگر اپوزیشن نہیں آنا چاہتی تو خود پارلیمنٹ ہاؤس جانے کیلئے تیار ہوں۔ انتخابی اصلاحات پر اصل فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے۔
صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ آرڈیننس اس لئے لایا جارہا ہے کیونکہ ہمیں الیکٹرانک ووٹنگ کی طرف جانا ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کا مطلب یہ نہیں کہ اس میں بیلٹ پیپرنہیں ہوگا۔ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم میں پیپربیلٹ شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرڈیننس اس لیے آئیگا کیونکہ 3 لاکھ پولنگ بوتھ ہونگے اور 3 لاکھ 25 ہزارمشینیں بنانی ہیں۔ سب کی مشاورت سے معاملہ حل ہوجائے تو یومیہ ایک ہزارمشینیں بننی ہیں۔ ووٹنگ مشین کا انٹرنیٹ سے کوئی تعلق نہیں۔ کوئی بھی ووٹنگ مشین کو ہیک نہیں کرسکتا۔
صدر مملکت نے کہا کہ بھارت میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم 1985 سے چل رہا ہے۔ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ 2017 کے الیکشن ریفارمزایکٹ میں بائیومیٹرک شناخت کی بات رکھی گئی تھی۔ بائیومیٹرک سسٹم سے اصل ووٹرکی شناخت ہوگی۔ مشین سے نکلی پرچی بیلٹ بکس میں ڈالی جائے گی۔
صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ الیکٹرانک سسٹم میں مشین سےانتخابی نشان پربٹن دبا کر پرچی نکالی جائے گی۔ نادرا اور الیکشن کمیشن حکام کو تمام میٹنگ میں بلایا گیا۔ فزیکل بیلٹ پیپرزحتمی نتائج کیلئے شمارہوں گے۔صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات میں ٹیلی فون کے ذریعے 35 لاکھ ووٹ ڈلوائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج نہیں کرےگی، سعید غنی

مزیدخبریں