(24 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید108 افراد جاں بحق ہو گئےجبکہ کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے 4ہزار198 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد18 ہزار 537 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8لاکھ 45ہزار834 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹےمیں46 ہزار 467 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.03 فیصد رہی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 151 ہے اور 7 لاکھ 33 ہزار 62 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 683 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 678، خیبر پختونخوا 3 ہزار 423، اسلام آباد 693، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 239 اور آزاد کشمیر میں 487 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 76 ہزار 492، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 20 ہزار 590، پنجاب 3 لاکھ 8 ہزار 529، سندھ 2 لاکھ 86 ہزار 521، بلوچستان 22 ہزار 664، آزاد کشمیر 17 ہزار 379 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 330 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں آج افطار کے اوقات