مافیاز کا گٹھ جوڑ توڑنے میں وقت لگے گا: فردوس عاشق اعوان

May 06, 2021 | 09:29:AM

 (24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شوگر کے بعد پولٹری بزنس کو بھی ریگولیٹ کرنے جا رہے ہیں، مافیاز کا گٹھ جوڑ توڑنے میں وقت لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیلنجز کے باوجود قانون کی بالادستی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، عوامی ایجنڈے پر قانون سازی کو فوقیت دینے پر پنجاب اسمبلی مبارکباد کی مستحق ہے۔

 فرودوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسٹیپنیاں اور کنیزیں تاثر دے رہی ہیں کہ حکومت عوامی مفاد کی قانون سازی میں ناکام رہی ہے، یہ لوگ وہ وقت یاد کریں کہ جب شاہی خاندان کی انگلی کے اشارے سے قانون بنتے اور مٹتے تھے اور منتخب لوگوں کی توہین کی جاتی تھی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جعلی راجکماری حکومت گراتے گراتے پی ڈی ایم کے بوجھ تلے دب گئی ہیں، حکومت عوام کی حمایت سے 5 سال پورے کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:    وزیراعظم نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کو کسی اور وزارت کے ماتحت کرنے کی خسرو بختیار کی درخواست منظور کرلی

مزیدخبریں