(24 نیوز) بھارتی ریاستوں آسام ، بہار ، دہلی ، گوا ، گجرات ، جموں و کشمیر ، مدھیہ پردیش ، اڈیشہ ، پنجاب ، راجستھان ، تمل ناڈو ، اتر پردیش اور مغربی بنگال سمیت پورے بھارت کی 13 ریاستوں میں 16 خواتین اب تک وزرائے اعلی بن چکی ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق ممتا بینرجی مغربی بنگال کی تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بنیں گی۔خواتین وزرائے اعلیٰ بننے والوں میں سوچیتا کرپلانی ، نندنی ستپتی ، ششیکلا کاکوڈر ، انوارہ تیمور ، وی این جانکی رام چندرن ، جے للیتا ، مایاوتی ، راجندر کور بھٹل ، رابری دیوی ، سشما سوراج ، شیلا دکشت ، اوما بھارتی ، وسندھرا راجے ، ممتا بینرجی اور محبوبہ مفتی شامل ہیں۔پہلی وزیر اعلیٰ سوچیتا کرپلانی 1908 میں پیدا ہوئی تھیں جبکہ محبوبہ مفتی 1959 میں پیدا ہوئیں۔ سب سے کم عمر وزیر اعلیٰ رابری دیوی رہیں جو 39 سال کی عمر میں بہار کی چیف منسٹر بنیں جبکہ سب سے زیادہ عمردراز وزیر اعلیٰ آنندی بین پٹیل رہیں جنہوں نے 73 سال کی عمر میں یہ عہدہ سنبھالا۔تین بھارتی ریاستوں سے دو وزرائے اعلیٰ بھی بنیں، تامل ناڈو سے وی این جانکی رام چندرن اور جے للیتا اور اترپردیش سے مایاوتی اور اوما بھارتی اور دہلی سے شیلا دکشت اور سشما سوراج شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں آج افطار کے اوقات