اثاثہ جات کیس،خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

May 06, 2021 | 10:15:AM

(24 نیوز)احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہورکے جج سجاد احمد نے کیس کی سماعت کی۔اس موقع پرعدالت نے آئندہ سماعت پر ریفرنس دائر کرنے سے متعلق نیب کے پراسیکیوٹر سے مکمل رپورٹ طلب کر لی۔نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے، جلد ہی دائر کر دیا جائے گا۔ عدالت نے خواجہ آصف کو دوبارہ 20 مئی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے نیب حکام سے خواجہ آصف کے ریفرنس سے متعلق جواب طلب کر رکھا تھا۔لیگی رہنما  کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت: 16 خواتین اب تک وزرائے اعلیٰ رہیں، ممتا بینرجی کی ہیٹ ٹرک

مزیدخبریں