نویں اور گیارہویں کے امتحانات نہ ہونے سے متعلق شفقت محمود کی وضاحت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا وبا کی وجہ سے نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نہ ہونے اور ان طلبہ کو پروموٹ کئے جانے سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نویں اورگیارہویں جماعت کےامتحانات شیڈول کےمطابق ہوں گے، نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نہ ہونا افواہ ہے، امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ نویں اور 11ویں کلاس کے امتحانات متعلقہ بورڈزکےوقت کےمطابق لیےجائیں گے۔
Class 9 and 11 exams will take place according to the time table of the respective boards. No truth in rumours that they will not be held
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) May 5, 2021
خیال رہے کہ چند روز سے کچھ خبریں گردش کررہی تھیں کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور کچھ صوبوں کے طریقہ امتحانات سے متعلق مکمل تیاری نہ ہونے کے باعث صرف 10 ویں اور 12 جماعت کے امتحانات لینے اور 9 ویں اور 11ویں طلبہ کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔