نویں اور گیارہویں کے امتحانات نہ ہونے سے متعلق شفقت محمود کی وضاحت

May 06, 2021 | 11:17:AM

Muhammad Zeeshan

 (24نیوز)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا وبا کی وجہ سے نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نہ ہونے اور ان طلبہ کو پروموٹ کئے جانے سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شفقت محمود کا  کہنا تھا کہ نویں اورگیارہویں جماعت کےامتحانات ‏شیڈول کےمطابق ہوں گے، نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نہ ہونا افواہ ہے، امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں ‏گے۔وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ نویں اور 11ویں کلاس کے امتحانات متعلقہ بورڈزکےوقت کےمطابق لیے‏جائیں گے۔

خیال رہے کہ چند روز سے کچھ خبریں گردش کررہی تھیں کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور کچھ صوبوں کے طریقہ امتحانات سے متعلق مکمل تیاری نہ ہونے کے باعث صرف 10 ویں اور 12 جماعت کے امتحانات لینے اور 9 ویں اور 11ویں طلبہ کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں