ٹیسٹ رینکنگ جاری،کون کون سے کھلاڑی ٹاپ 10 میں شامل ہیں؟

May 06, 2021 | 11:20:AM
 نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری
کیپشن: نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔کون کون سے کھلاڑی ٹاپ 10 میں شامل ہیں؟

تفصیلات کے مطاقب آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ  کے مطابق نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر ہیں تو بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔بیٹسمینوں میں پاکستان کے بابر اعظم کی رینکنگ تین درجہ کم ہوگئی اور وہ چھٹے  سے 9 ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ محمد رضوان 18 ویں اور اظہر علی کی 20ویں پوزیشن برقرار ہے۔

واضح رہے کہ ہرارے میں سنچری بنانے والے فواد عالم کیرئیر کی بہترین رینکنگ 47نمبر پر پہنچ گئے۔بولرز کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں تو کوئی پاکستانی نہیں البتہ محمد عباس ایک درجہ تنزلی کے بعد 14ویں نمبر پر ہیں جبکہ حسن علی تین درجہ ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹوئنٹی میں شامل ہوگئے۔   

یہ بھی پڑھیں:    پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں موجودہ پوزیشن قائم رکھنے کیلئے زمبابوے کے خلاف دونوں میچ جیتنا ضروری