بھارتی فوج کی بربریت، 3 کشمیری نوجوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، ضلع شو پیاں میں مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غاصب فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے کانی گام میں سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق میڈیا کے نمائندوں کو بھی علاقے سے دور رکھا گیا۔ دوسری طرف کشمیری عوام نے ظالمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا وہ ضلع جہاں کورونا مثبت کیسز کی شرح 51 فیصد تک پہنچ گئی