کورونا پھیلائو کے پیش نظر:سندھ کے سیاحتی مقامات بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر صوبے کے تمام سیاحتی مقامات ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق سندھ بھر کے تمام سیاحتی مقامات 8 مئی سے لے کر 15 مئی تک بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بند کیے گئے مقامات میں کینجھر جھیل، گورکھ ہل اسٹیشن، موہن جو دڑو اور محکمہ سیاحت کے تمام رزارٹس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تمام ویکسی نیشن سینٹرز جمعہ کو بند اور اتوار کو کھلے رہیں گے،یاسمین راشد