ووٹوں کی گنتی۔۔صرف پیپلزپارٹی اندر بیٹھی ہے، یہ کیا ہٹلر کا جرمنی ہے؟ مفتاح اسماعیل

May 06, 2021 | 12:14:PM

Muhammad Zeeshan

(24نیوز)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ صرف پیپلز پارٹی اندر بیٹھی ہوئی ہے، یہ کیا ہٹلر کا جرمنی ہے؟ ہم الیکشن کمیشن میں جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے کہا کہ صبح بھی آر او نے کہا کہ فارم 46 نہیں دیں گے۔ہمیں کم از کم فارم پر دستخط تو دکھائیں، جب پہلا بیگ کھلا تو سیل نہیں تھا، ہمیں کہا گیا کہ سیل گر گئی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آر او کاؤنٹر فائل بھی نہیں دکھا رہا، ایسے میں گنتی بے کار ہے، میں اکیلا بائیکاٹ نہیں کر رہا، باقی پارٹیاں بھی نکل کر آگئی ہیں، صرف پیپلز پارٹی آر او کے پاس بیٹھی رہ گئی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو فارم 45 ملے تھے ان میں 167 پر دستخط نہیں تھے، آر او غیر استعمال شدہ بیلٹ گننے نہیں دے رہا ہے، آر او کہہ رہا ہے کہ صرف فارم 45 کی بنیاد پر گنتی کرلیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ووٹ کی عزت کی بات کر رہے ہیں تو ووٹ گننا لازمی ہے، میری شکایت آر او سے ہے، پیپلز پارٹی سے نہیں، آر او نے کہا کہ فارم 46 نہیں دیں گے جو خلافِ قانون بات ہے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اگر شکست ہو گئی تو ہزار بار مانوں گا، جا کر ہار پہناؤں گا، الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے، کہیں گے کہ دوبارہ گنتی پر جو مذاق ہو رہا ہے اسے رکوائیں۔

مزیدخبریں